Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شارع فیصل پر بس میں سفر، مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور افتتاح کے بعد پیپکلز بس سروس میں بیٹھ کر روانہ ہوئے۔

خیال رہے کہ پہلے مرحلے میں، 30 بسوں کا بیڑا ماڈل کالونی سے ٹاور تک 29 کلومیٹر طویل روٹ پر چلے گا، سات روٹس بنائے گئے ہیں اور کم از کم 240 بسیں مرحلہ وار چلائی جائیں گی جبکہ کرایہ 25 سے 50 روپے تک ہو گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے پیپلز بس کے افتتاح پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کے لئے بہت خوشی کی بات ہے، یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا تھا  جس پرمیں کراچی والوں سے معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے لاڑکانہ کے شہری اور کراچی کے شہری ان بسز میں سفر شروع کر دیں گے، ان بسز میں سفر کرنے کیساتھ ساتھ ان بسز کا خیال بھی کریں گے۔

  سعید غنی نے کہا ہے کہ میں بار بار گزارش کر رہا ہوں کہ ان بسز کو اپنی گاڑی کی طرح ، اپنی  موٹر سائیکل کی طرح اور اپنے گھر کی طرح سمجھیں،  اپنی پراپرٹی اپنا اثاثہ سمجھیں تاکہ یہ دیر تک شہریوں کے سامنے آسکیں۔

Advertisement

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کرایا بھی مناسب ہے، ایئر کنڈیشن بسیں ہیں اور شہری ان بسز میں سفر آرام سے کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version