بجٹ میں شرائط بہت سخت کرتے جا رہے ہیں، فہمیدہ مرزا

فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ بجٹ میں شرائط بہت سخت کرتے جا رہے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں شرائط بہت سخت کرتے جا رہے ہیں، اگر آئی ایم ایف نے بات چیت ختم کردی تھی تو آپ بھی ختم کر دیتے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ہاتھ بندھے ہیں، فنانس بل کی ترامیم کیساتھ یہ ایک نیا فنانس بل بن گیا ہے، جو ترامیم آئی وہ ایک نیا فنانس بل ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ سے الیکشن جیتیں تو ہم پردھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، دھاندلی میں ہمارا کوئی بندہ ملوث ہوا تو میں خود اسے پکڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ الزامات لگائیں گے تو اصل دھاندلی پر بھی کوئی نہیں بولے گا، سندھ بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی جا رہی تھی، بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے والوں کوعوام کیوں ووٹ دے گی؟
بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ادارےغیرسیاسی رہے، اداروں نے مداخلت نہ کی تو پیپلزپارٹی کی جیت ہوگی، مناسب ہوتا بلدیاتی الیکشن سندھ کا معاملہ صوبائی اسمبلی میں اٹھاتے۔
وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ خان صاحب کو معلوم ہے ادارے نیوٹرل ہوئے توانکی ضمانت ضبط ہو جائے گی، سندھ میں ایسی کٹھ پتلیاں ہیں جنہیں آمرانہ دورمیں کھڑا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی شکایت ہے اداروں کو نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے، صاف شفاف الیکشن کرانے کی تحریک ہم نے شروع کی تھی، عمران خان صاف و شفاف الیکشن سے نہیں جیت سکتے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اداروں کو ٹائیگر فورس بن کر کام کرنے کی تحریک چلا رہے ہیں، دھاندلی ہمیشہ پیپلزپارٹی کوروکنے کیلئے کی گئی، دھاندلی کے باوجود پیپلزپارٹی کو حکومت کا موقع ملا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

