Advertisement

شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ کی پہاڑیوں میں موجود جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس  نے گھراور آبادی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

کنٹرول روم شانگلہ کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز بمع ایمبولینس موقع پر پہنچے جبکہ ریسکیو 1122 شانگلہ کے دستے پہاڑوں میں پیدل سفر کرتے ہوئے جائے وقوع تک پہنچے۔

ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ طریقے سے فوری کارروائی شروع کر دی ہے جس میں 15 اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔

آگ سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ۔

Advertisement

شانگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر کافی حد تک کامیابی سے قابو پالیا گیا ہے تاہم اور آپریشن ابھی جاری ہے۔

دوسری جانب سوات میں بھی کبل سیگرام کوزہ بانڈئ کے پہاڑی پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے متعلق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ طریقے سے آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version