Advertisement

پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اسمبلی کی طلبی کی مدت ختم، حتمی فیصلہ اسپیکر کریں گے

حتمی فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی قومی اسمبلی میں طلبی کی مدت ختم ہوچکی ہے جس کے بعد حتمی فیصلہ اسپیکر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کو تصدیق کے لئے طلب کیا گیا تھا جس کے لئے باقاعدہ نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔

جاری کیے جانے والے نوٹسز کے مطابق تمام ارکان کو حلقوں کے مطابق طلب کیا گیا تھا اور ہر ایک کے لئے 5 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔

نوٹس کے مطابق ہر روز 30 ارکان کو اسپیکر کے سامنے موجود ہونا تھا تاہم پی ٹی آئی کی قیادت نے تمام ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لئے جانے سے روک دیا تھا۔

آج پی ٹی آئی ارکان کی طلبی کی مدت پوری ہوچکی ہے جس میں سب سے آخر میں شیخ رشید اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو طلب کیا گیا تھا۔

Advertisement

موجوہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دوبارہ نوٹس جاری کئے جانے کا بھی امکان موجود ہے تاہم حتمی فیصلہ راجہ پرویز اشرف کی جانب سے ہی کیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version