Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روک دیا

ڈاکٹر عامر لیاقت

سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے ڈاکٹرعامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں معروف اینکرڈاکٹرعامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے سے متعلق ان کے بچوں کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا جس پرعدالت نے پوچھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ورثا کا مؤقف سنا تھا؟

وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ زبانی سنا گیا تھا اعتراضات کو اپنے حکم کا حصہ بنایا گیا۔

سماعت کے دوران ورثہ کے وکیل نے مختلف قانونی نکات کا حوالہ دیا اور عدالت کو بتایا کہ تدفین سے پہلے بھی جوڈیشل مجسٹریٹ نے لاش کا جائزہ لیا۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنیچ نے عامرلیاقت کے بچوں کی درخواست پرسماعت کی۔

میڈیکل بورڈ نے 23 جون کو عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرنا تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کی قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے معاملے پران کی فیملی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست عامر لیاقت مرحوم کے صاحبزادے اوران کی بیٹی کی جانب سے دائرکی گئی تھی جس میں عدالت سےعامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی۔

سندھ ہائی ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے اہلِ خانہ کی فوری سماعت کی استدعا منظورکرنے کے بعد سماعت آج ہی مقررکی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی ہے عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

Advertisement

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ عامرلیاقت کی موت کا ڈپریشن سے ہوئی ہے۔ فیملی کی جانب سے ڈپریشن دینے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ (دانیا شاہ) فیملی کی جانب سے ایف آئی اے اور دیگر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version