کے کے سب سے زیادہ عاجز، شریف اور پاکیزہ انسان تھے، شریا گھوشل

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل نے کے کے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے کے سب سے زیادہ عاجز، شریف، پاکیزہ انسان تھے۔
گلوکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ ان کے خاندان پر کیا گزر رہی ہوگی۔
One of the most humble, gentle, pure human being I have met in my life. God’s dear child was sent to spread love in the lives of millions of fans, friends and colleagues. Now God needed him back? So soon?! Cruel!! Cant imagine what his family is going through. pic.twitter.com/AwDqAGnT3E
— Shreya Ghoshal (@shreyaghoshal) May 31, 2022
کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے کو کلکتہ میں ایک کنسرٹ کے بعد اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
مذکورہ نجی اسپتال نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ کے کے کو اسپتال لانے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔
کے کے، کے کرئیر پر اک نظر
کے کے کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ گانے گائے۔
ان کے سپرہٹ گانوں میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گیت تڑپ تڑپ، دس بہانے اور تونے ماری انٹریاں شامل ہیں۔
گلوکار ’کے کے‘ کے گائے گئے گیت شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر ادکاروں پر فلمائے گئے ہیں۔
انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News