Advertisement

وفاقی حکومت کا ملک بھر ميں معاشی ايمرجنسی لگانے کا فيصلہ

وزارت داخلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر ميں معاشی ايمرجنسی لگانے کا فيصلہ کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی پیش نظر وزيراعظم کو حکومتی سطح پر اخراجات کم کرنے کی تجاويز بھجوا دی گئيں ہیں۔

وزیراعظم کو بھیجی جانے والی تجاویز میں سرکاری سطح پر فری پیٹرول ميں 30 سے 40 فيصد کٹوتی شامل ہے۔

اسکے علاوہ سرکاری سطح پر غير ضروری اخراجات کم کرنے کی تجويز بھی دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی کے حوالے سے تمام اقدامات کا اعلان وزيراعظم خود کريں گے۔

Advertisement

اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری اداروں میں پیٹرول کی استعمال پر 35 فیصد کٹ لگایا ہے جبکہ  سندھ حکومت نے بھی تمام افسران کے پیٹرول کوٹے میں 40 فیصد کم کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

فیصلے کا اطلاق سرکاری اداروں، انسٹی ٹیوشنز اور آرگنائزیشن پر ہوگا۔

واضح رہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک ہفتے میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی  قیمت 209 روپے 86 پیسے ہوگئی جب کہ ڈیزل 204 روپے 15 پیسے ، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے اور مٹی کا تیل 181روپے  94 پیسے لیٹر ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version