کوئٹہ؛ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست نمٹا دی گئی

الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل کردہ صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور جسٹس روزی خان بڑیچ پرمشتمل دورکنی بینچ نےاعتراضات پرمشتمل درخواستیں نمٹائیں جبکہ درخواست گزاررکن اسمبلی احمد نوازبلوچ کی جانب سے بیرسٹرعامر لہڑی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں پہلے ہی زیر سماعت ہیں اس لئے ان پر فیصلہ جاری نہیں کریں گے۔ 30 جون تک سیاسی جماعتوں سمیت ہر شخص کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ متاثرہ حلقوں کے شہری 30 جون تک الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرائیں۔ موجودہ صوبائی حلقہ بندیوں پر ایک سیاسی جماعت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتراض ہے۔
عدالت نے کیس میں مذید ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں اور شہریوں کے تحفظات کو مدنظررکھتے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ کرے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراضات نمٹائیں جانے کے بعد کسی کو اعتراض ہوا تو ضرور سنیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

