Advertisement

ریشم نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم نے وفاقی بجٹ کو عوام اور فنکار دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اداکارہ ریشم نے اپنے حالیہ ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے فلم کو انڈسٹری کا درجہ دے کر بد حال انڈسٹری میں روح پھونک دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فنکاروں کی انشورنس بہت ہی اچھا قدم ہےایسے اقدامات سے بہت زیادہ خوشحالی آئیگی اور فنکاروں کی حالت بھی بہتر ہوگی۔

ریشم کا مزید کہنا ہےکہ یہ جو اعلانات کئے گئے ہیں اس سے سینما اور فلم انڈسٹری ترقی کرے گی۔ میں دل کی گہرائیوں سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ریشم نے انسٹاگرام پر ملکی سیاسی صورتحال پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پوری قوم کو ڈھیروں مبارک ،ایک باب ختم ہوا۔۔۔امید ہے یہ نیا باب سُنہرا اور تابناک ہوگا۔

فلم اسٹار ریشم کا اپنی شئیر کردہ ویڈیو میں کہنا تھا کہ میرے بہت سے ساتھی فنکاروں نے بہت سی ویڈیوز بنائی بہت سارے نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے مجبور کیا ہے کہ میں بھی دل کی گہرائیوں سے ایک نعرہ ضرور لگاؤ، اور وہ نعرہ یہ ہے کہ شہباز شریف زندہ باد ، پاکستان زندہ باد۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version