Advertisement

مخصوص نشستوں پراراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کونوٹس

الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

عدالت نے پانچ مخصوص نشستوں پراراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کونوٹس جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کرلیا جبکہ  سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے عدالت سے مہلت  طلب کی۔

جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی  کے سمیوئیل یعقوب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں  درخواست گزارکی طرف سے عامرسعید راں اور اظہر صدیق ایڈووکیٹس عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلا درخواست گزاران نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن  نے منحرف ہونے والے پارٹی ممبران صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا۔ ان میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ممبران صوبائی اسمبلی  بھی شامل تھیں۔

Advertisement

درخواست گزاروں کے وکلا نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ الیکشن کمیشن ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کی جگہ نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کررہا۔ الیکشن کمیشن قانون اور رولز کی خلاف وزری کررہا ہے۔

درخواست گزاروں نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا۔ عدالت میں یقین دہانی کے باوجود الیکشن کمیشن  فیصلہ نہیں کررہا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت فوری الیکشن کمیشن کو محضوض نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version