Advertisement

عامر لیاقت کی جائیداد میں کون کونسی چیزیں شامل ہیں اور یہ کسے مل سکتی ہیں؟

رکن قومی اسمبلی اور نامور اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین 9 جون، جمعرات کے روز کراچی میں انتقال کرگئے تھے اور جمعے کے روز اُن کی تدفین کی گئی۔

عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ان کی نماز جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ادا کی گئی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کا گھر ان تفتیش مکمل ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پولیس تفتیش مکمل ہونے تک گھرسیل رہےگا، کرائم سین کی فارنزک رپورٹ کاانتظارہے ، فائنل رپورٹ آنے کے بعدہی گھر کھولا جائے گا۔

Advertisement

حکام نے بتایا کہ ہمارے پاس اب تک گھر یا جائیداد کا دعویدار نہیں آیا، گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ نادرا سے مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے ، اب تک اصل وارثوں میں بیٹا احمد اور بیٹی دعا سامنے آئی ہے۔

حکام نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں پہلی بیوی بشریٰ کا طلاق نامہ اور دوسری بیوی طوبیٰ کا طلاق نامہ ریکارڈ پر ہے جبکہ تیسری بیوی دانیہ کا طلاق نامہ رجسٹرڈ نہیں۔

پولیس کے مطابق دانیہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی تھی۔

خلع کی ڈگری اور طلاق طے ہونے کے بعد ہی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اگر طلاق حتمی نہ ہوئی تو دانیہ بھی جائیداد کی وارث ہونے کا دعویٰ کرسکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عامر لیاقت کی جائیداد میں ان کے دو گھر جو کشمیر روڈ اور ایک کلفٹن میں واقع ہے، گاڑی اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

Advertisement

‘عامر لیاقت نے عروج بھی دیکھا اور زوال بھی’

 ویڈیو دیکھیں:

  یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی آخری وصیت کیا تھی؟

یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ نے عامر لیاقت کیلئے ایسا کیا کہہ دیا کہ سب پھر آبدیدہ ہوگئے

یہ بھی پڑھیں: ‘عامر لیاقت کیساتھ سوشل میڈیا پر جو برتاؤ ہورہا تھا، دیکھ کر مایوسی ہوتی تھی’

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: دُنیا مطلبی ہے،کوئی مرے یا زندہ رہے، بس اسٹیٹس لگا دو

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version