Advertisement

فوری توانائی کے لئے ناشتے میں ان اجزاء کو ضرور شامل رکھیں

دن کا آغاز بھرپورناشتہ سے ہونا چاہئے کیونکہ یہ دن کی پہلی غذا ہوتی ہے اس میں وہ تمام غذائی اجزاء ہونے چاہئے جو آپ کوصحت مند رکھنے کے ساتھ فوری توانائی بھی فراہم کرے اس کی بنیادی وجہ رات بھر پیٹ کا خالی ہونا ہے اسی لئے تازہ دم ہونے کے لئے صبح کا ناشتہ نہایت اہمیت رکھتا ہے لیکن فی زمانہ لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ ناشتہ میں ان تمام اہم غذائی اجزاء کو شامل کر سکیں جو صحت کے لئے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔

یہاں پر چند آسان جلد تیار ہونے کے ساتھ صحت سے بھر پور ناشتے کی تراکیب پیش کی جارہی ہیں جو یقیناً آپ کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کریں گی۔

آپ کے ناشتہ کا پیالہ اسٹربیریز، ناشپاتی، دلیہ اور پستے پر مشتمل ہونا چاہئے

ترکیب:

 ایک تہائی کپ دلیہ ایک تہائی کپ المنڈ ملک(بادام کے دودھ) میں رات بھربھگا ہوا، کٹی ہوئی ایک درمیانے سائز کی ناشپاتی، کٹی ہوئی مٹھی بھراسٹرابیری، ایک کھانے کا چمچ کٹے ہوئے پستے ان سب کا بنا ہوا ایک پیالہ آپ کا بہتریں ناشتہ ہے۔

Advertisement

رسبیری، بلیک کرنٹ، رائی کی بریڈ اور پستے

ترکیب:

رائی کی بریڈ کا ایک سلائس، مٹھی بھر رسبیری، مٹھی بھر بلیک کرنٹ دو کھانے کے چمچ دہی اور ایک کھانے کا چمچ کٹے ہوئے پستہ اس طرح کا ناشتہ آپ کی توانائی کو فوری بحال کرتا ہے۔

ریڈ گریب فروٹ(لال چکوترہ)، کیوی، برین فلیکس(چوکر)، تخم بالانگہ

ترکیب:

ایک تہائی کپ برین فلیکس، ایک کٹا ہواکیوی، آدھا کٹا ہواریڈ گریپ فروٹ، دو کھانے کے چمچ دہی ایک چائے کا چمچ تخم بالانگا یہ سب آپ کی بہتر صحت کی ضامن ہے۔

Advertisement

مشروم،گرین بینز(سبز پھلیاں)، چاول اورانڈہ

ترکیب:

ایک چوتہائی کپ ابلے ہوئےچاول ایک فرائی کیے ہوئے مشروم، مٹھی بھراسٹیمڈ چھوٹی سبز پھلیاں، آدھا کٹا ہوا ایواکاڈو، ایک تلا ہواانڈہ اور ایک چائے کا چمچ بھنے ہوئے تل یہ سب بطور ناشتہ صحت کے لئے بہترین ہیں۔

بلیک کرنٹ، میلن(خربوزہ)، دلیہ اور سورج مکھی کے بیج

ترکیب:

ایک تہائی کپ دلیہ آلمنڈ ملک اور ایک چائے کا چمچ آلمنڈ بٹر(بادام کےمکھن) میں رات بھر بھیگا ہوا، چند کٹے ہوئے خربوزے کے ٹکڑے، مٹھی بھربلیک کرنٹ اورایک کھانے کا چمچسورج مکھی کے بیج یہ بھی ناشتے کے لئے صحت بخش ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version