Advertisement

ملک کسی حادثے کا شکار ہونے جا رہا ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

بلاول بھٹو کیخلاف غیراخلاقی الفاظ کا استعمال، شیخ رشید پر کراچی میں مقدمہ درج

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کسی حادثے کا شکار ہونے جا رہا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ معیشت ڈوب گئی، ڈالر208 روپے کا ہو گیا، افغانستان کی معیشت ہم سے بہتر ہو چکی، ملک کسی حادثے کا شکار ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء جیسے بےوقوف کام کو مزید آسان بنا دیں گے، راناثناءاللہ ذہنی طور پر پاگل ہو چکے ہیں، 22 لوگوں کے قاتل ہیں، ہم احتجاج اور دھرنا کرنے نہیں جا رہے، جلسہ کر رہے ہیں۔

  واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد سیف سٹی منصوبہ خامیوں کے باعث صحیح طور پر نہ چل سکا، اہم جگہوں اور زیادہ ضرورت کی چیزوں کیلئے4کروڑ روپے مہیا کر دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اسی سال 100 فیصد سیف سٹی کوریج کی جائے گی، ایک ارب 22 کروڑ روپے کی رقم شہداء کے لیے بقایا جات تھے، افسوس  ہے جنہوں نے قربانیاں دیں ان کے اہلخانہ دھکے کھاتے پھر رہے ہیں۔

Advertisement

  رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شہداء کے لواحقین سے معذرت خواہ ہوں، وزیر اعظم نے قطعاً اس کی ادائیگی میں کوئی حیل و حجت نہیں کی، کوشش کریں گے اس مالی سال میں اسے مکمل کریں۔

  وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس والوں اور ان کی فیملیز کے لیے ڈیڈی کیٹڈ اسپتال ہونا چاہیے، اسلام آباد پولیس کا مطالبہ تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد پولیس کا مطالبہ پورا کر دیا ہے، 667 ملین رقم درکار تھی جو ادا کر دی گئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version