عوام پر ٹوٹنے والا قہر چند ججز کے فیصلوں کی وجہ سے ہے، مریم نواز

ن لیگی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام پر ٹوٹنے والا قہر چند ججز کے فیصلوں کی وجہ سے ہے۔
مریم نواز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم 7سال سے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کی منتظر ہے، شہزاد اکبر کو جیسے ہی پتا چلا حکومت جارہی ہے تو وہ فرار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے پرویزالہٰی کا کیس بند کیا، عدالت نے سوموٹو نہیں لیا، نیب نے بی آرٹی کیس کی انکوائری کی تو سپریم کورٹ نے روک دیا۔
نائب صدر کا کہنا ہے کہ سلام کا جواب دینے پرعدالت نے کہا ضمانت منسوخ کردیں گے، علیمہ خان پرکوئی ازخود نوٹس نہیں لیاگیا، والد سے ملنے کیلئے پاسپورٹ مانگا تو ایک ہی دن میں بنچ بن گیا، بنچ نے پاسپورٹ کے معاملے پر سماعت سے معذرت کرلی۔
مریم نواز نے کہا کہ ہمارا نام ای سی ایل سے نکالنے پرسپریم کورٹ نوٹس لے لیتی ہے، نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ ودیگرادارے عمران خان کو کھٹکیں گے۔
انکا کہنا ہے کہ میں ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی،علیمہ خان کوجرمانہ دےکربھیج دیا جاتا ہے، کچھ فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں میں گہرے ہوجاتے ہیں، امپائر ہٹنے کےبعد عمران خان منہ کے بل زمین پرگرے، ابھی بھی عمران خان کے حمایتی اسکا کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کیلئے راتوں رات عدالتیں کھلیں، میرے مقدمے میں 6،6ماہ تک ضمانت نہیں ملتی، جب سماعت ہو تو ججز کو چھٹیوں پر بھیج دیا جاتا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ تاریخ کے سب سے بڑےجھوٹے کو صادق وامین قرار دیا گیا، جس کے ہاتھ جرم سے رنگے ہوئے تھے اسےصادق وامین قرار دیا، دہرامعیار ختم ہونا چاہیے۔
نائب صدر نے کہا کہ برطانیہ میں پی ٹی آئی نے5 ججزکی تصویروں پر جوتےمارے، توہین اسے کہتےہیں جو برطانیہ میں کی گئی، جلاؤ گھیراؤ، ہنڈی کے ذریعے پیسے منگوانے کا جرم عمران خان نے کیا۔
انکا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان ڈی چوک گئے، سپریم کورٹ نے کہا ہوسکتا ہے عدالتی احکامات عمران خان تک نہ پہنچے ہوں، سپریم کورٹ کی اجازت کے بعداسلام آباد میں آگ لگادی گئی، عدالت نے کہا ہوسکتا ہے آنسو گیس کے اثرات سے بچنے کیلئے آگ لگائی گئی ہو۔
انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں ہمارے لوگوں کو چن چن کر باہر کیاگیا، طلال چوہدری، دانیال عزیز آج تک نااہل ہیں، ججزنے سسیلین مافیا، گارڈ فادر جیسے القابات سے نوازا۔
مریم نواز نے کہا کہ جسٹس کھوسہ نےعمران خان کوکہا سڑکوں پرکیوں پھررہے ہو، انہوں نےعمران خان کو کہا میرے پاس پٹیشن لاؤ، نوازشریف کو نکالنا ہے میں مدد کروں گا، نوازشریف کونکالنےمیں عمران خان کی مدد کی گئی۔
نائب صدر نے کہا کہ معیشت کی خرابی کے تانےبانے بھی کورٹ کے فیصلوں سے ملتےہیں، نوازشریف کو اقامہ جیسےمذاق پر نکالا گیا، ان کونکالنے کے بعد ملک ایسا ہلا کہ اب تک نہیں سنبھل رہا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیس میں مانیٹرنگ جج لگایا گیا، مانیٹرنگ جج ہمارےخلاف ہرکیس میں موجود ہوتا ہے، عمران خان نے 4سال معیشت کوتباہ کیا، یہ معیشت کو وینٹی لیٹر پر چھوڑ کرگئے، عمران خان اور ہمارا موازنہ 2017سےکرلیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے بطور صدراحکامات جاری کیے، ان کی ہدایت پر پارلیمانی پارٹی معتبر ہوجاتی ہے، عمران خان کی ہدایت پرتشریح تبدیل ہوجاتی ہے، انصاف کا ترازو ٹھیک ہو تو پاکستان درست ہوجائے گا۔
نائب صدر نے کہا کہ کبھی سناہے کوئی ٹرسٹی وزیراعلیٰ بنا؟ حمزہ شہباز جب سے وزیراعلیٰ بنےانہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا، یہ پارلیمنٹ سے کورٹ اور کورٹ سے پارلیمنٹ جارہےہیں۔
انکا کہنا ہے کہ ن لیگ کے 25ارکان عمران خان کی جھولی میں پھینک دیئے گئے، ق لیگ کے10ارکان بھی عمران خان کی جھولی میں پھینکے گئے، لیگی ارکان مائنس، پی ٹی آئی ارکان کوپلس کردیں،یہ کہاں کا انصاف ہے؟
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر دوست مزاری کو عدالت میں بلایا گیا، قاسم سوری کو سپریم کورٹ کیوں طلب نہیں کیا گیا؟ قاسم سوری کا اوپن اینڈشٹ کیس ہے،ڈھائی سال سے زیرالتوا ہے، فیصلے کبھی بانجھ نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر کی منشاکے بغیر ووٹ دینے پر25ارکان کو ڈی سیٹ کیاگیا، پٹیشن آنے سے پہلے لوگوں کو پتا ہوتاہے بنچ کون سا ہوگا، درخواست سے پہلےہی انہیں پتا ہوتا ہےفیصلہ کیا آئےگا۔
نائب صدر کا کہنا ہے کہ مجھے کہا گیا پاناما کیس آخری مراحل میں ہے پریس کانفرنس نہ کریں، لیڈر اپنی ذات سے ہٹ کرعوام کا سوچتاہے، کفر کا نظام چل سکتا ہےظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔
مریم نواز نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران چرچل نےانصاف کےبارےمیں کہا تھا، چرچل نے کہا عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو کوئی شکست نہیں دےسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام پر ٹوٹنے والا قہر چند ججز کے فیصلوں کی وجہ سے ہے، 4سال کی کارستانیوں کی وجہ سے دنیا ہم سے ناراض ہے، 4سال کی کارستانیوں کے پیچھے عدلیہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News