Advertisement

سندھ حکومت نالوں کی صفائی میں بھی کرپشن کررہی ہے، نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ  سندھ حکومت نالوں کی صفائی میں بھی کرپشن کررہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کرچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کا کردار غیر منصفانہ ہے، صوبائی الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کو خراب کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی کے ضمنی انتخاب میں رینجرز کہاں تھی؟ رینجرز اور پولیس کو شہر میں انتخابات کے وقت اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

نعیم الرحمان نے کہا کہ کورنگی کے ضمنی انتخاب میں کھلے عام اسلحے کی نمائش کی گئی، چیف الیکشن کمشنر، کراچی کے بلدیاتی انتخابات اپنی نگرانی میں کرائیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نالوں کی صفائی میں بھی کرپشن کررہی ہے، کراچی کے باہر کے لوگوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں جو قانون کیخلاف ہے۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ لسانی سیاست سے پاک ہوکر کراچی کی خدمت کرنی ہے،  سندھ میں لسانیت کی فضاء کو ہوا دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھی اور پختون براداری یکجہتی کا مظاہرہ کریں، ان کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے، لسانیت کا کارڈ استعمال کرکے الیکشن میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایڈمنسٹریٹر کی برطرفی کا فیصلہ کیوں نہیں کرتا؟ سندھ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کا سہولت کار بنا ہوا ہے، مرتضیٰ وہاب سیاسی ایڈمنسٹریٹر کراچی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کی ترقی چاہتے ہیں تو 24جولائی کو ہمارا میئر لائیں، ایم کیوایم پیپلزپارٹی کے ساتھ فرینڈلی اپوزیشن کرتی رہی، جس کی وجہ سے کراچی کا نقصان ہوا۔

نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ لیاری ایکسپریس کے متاثرین کو14 ہزار پلاٹس دیئے گئے جبکہ ہم نے اپنے دور میں لیاری ایکسپریس متاثرین کو متبادل جگہ دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version