Advertisement

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ملک بھر کے ایئرپورٹس پر عوامی آگاہی مہم جاری

عیدالاضحیٰ کے دوران فلائیٹ سیفٹی کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی ملک بھر کے ایئرپورٹس پر عوامی آگاہی مہم جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت تمام ایئرپورٹس پر آگاہی مہم جاری ہے۔

سی اے اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آلائشیں گوشت کے ٹکڑے ایئرپورٹس سے دور تلف کرنے کیے جائیں، ایئرپورٹس کی حدود کے قریب آلائشیں اور گوشت کے ٹکڑے پھینکنے سے پرندوں کا جہازوں سے ٹکرانے کا خدشہ ہوتا ہے۔

سی اے اے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایئرپورٹس کے اطراف آلائشیں اور گوشت کے ٹکڑے نہ پھینکیں۔

کراچی سمیت لاہور اسلام آباد ایئرپورٹس کی حدود میں آگاہی مہم کے تحت سی اے اے حکام نے بینرز لگادیئے ہیں اور ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سی اے اے ملازمین نے آگاہی مہم کے تحت عوام میں پمفلٹ تقسیم کیے ہیں۔

Advertisement

سی اے اے حکام کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر ہوائی جہاز کے ذریعے فضا سے بھی فلائٹ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم کے پمفلٹ پھینکے گئے ہیں۔

سی اے اے حکام نے بتایا کہ پرندوں کے ٹکرانے سے ایئرلاینز کے جہازوں کو ناقابل تلافی نقصان ہونے اور بڑا حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version