Advertisement

بھارت، مہنگائی سے پریشان شخص کی اہلخانہ سمیت خودکشی

بھارت میں مالی پریشانیوں کے باعث ایک شخص اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ بند کار میں خود کو آگ لگالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ایک کار میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

کار میں تین افراد سوار تھے جن میں دو کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ایک نے راستے میں دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق کار میں ایک خاندان کے تین افراد موجود تھے۔ مرنے والے شخص کی شناخت 58 سالہ رام راج گوپال کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں اس کی بیوی سنگیتا بھٹ اور بیٹا نندن شامل ہیں جو بری طرح جھلس گئے۔ رام راج گوپال کے گھر سے خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس میں اہل خانہ سمیت خود کو آگ لگانے کی وجہ مالی بحران کو قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، پولیس کی ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ ماں اور بیٹا اس بات سے ناواقف تھے کہ رام گوپال نے  خود سوزی کی نیت سے انھیں کار میں بٹھا رہا ہے۔ آگ بھڑکتے ہی ماں بیٹا کسی طرح کار میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے لیکن اس دوران دونوں بری طرح جھلس گئے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement

بچوں کو دال کا پانی پلانا کیوں ضروری ہے؟ جانئیے

دال کے پانی میں میگنیشئیم، وٹامنز، منرلز، کاربوہائیڈریٹس، آئرن وغیرہ کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جوکہ چھوٹے بچوں کی نشوونما میں مددگارثابت ہوتی ہے۔

اس میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی مائکروبیل، اور اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں۔

دال کے پانی کے فوائد:

1۔ آئرن کی کمی دور کرے:

اکثر چھوٹے بچوں میں آئرن کی کمی پائی جاتی ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے اس عمر میں ان کو کوئی دوا بھی نہیں دی جاتی ، کوشش یہ ہوتی ہے کہ ماں کے دودھ سے ہی یہ کمی پوری کی جا سکے۔

Advertisement

  اب اس کا ایک حل ہے کہ بچے کو دال کا پانی بنا کر پلائیں۔ اس میں موجود بھرپور غذائیت بچے کی صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔

2۔ بچے کا پیٹ ٹھیک رہے گا:

اکثر چھوٹے بچوں کے ساتھ پیٹ کا مسئلہ چلتا رہتا ہے، اس سے بچاؤ کے لئے دال کا پانی بہترین ہے۔ اس سے بچے کا ہاضمہ بھی درست ہوگا ، اور پیٹ کی تکلیف بھی صحیح ہوجائے گی۔

3۔ ہڈیوں کی مضبوطی:

بچے کو دال کا پانی پلانے سے اس کو کیلشئیم اور میگنیشئیم ملتا ہے جو کہ اس کی ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے مفید ہے۔

4۔ نزلہ زکام کھانسی سے بچاؤ:

Advertisement

دال کا پانی پینے والا بچہ نزلہ زکام کھانسی سے بچ جاتا ہے کیونکہ دالیں گرم ہوتی ہیں یہ بچے کے جسم میں قدرتی گرمی پیدا کردیتی ہیں، اس کے علاوہ ڈی ہائیڈریشن سے بھی بچاتا ہے۔

دال کا پانی کیسے بنائیں؟

دال کا پانی بنانے کے لئے مونگ یا مسور دونوں میں سے کوئی بھی دال لی جا سکتی ہے۔

مونگ یا مسور کی دال 4 سے 5 چمچ
ہلدی ایک چٹکی
نمک ایک چٹکی

Advertisement
پانی ایک کپ

دال کو ککرمیں ڈال کرنمک اور ہلدی ڈالیں اورچڑھادیں،( ککرمیں اس لئے بنائیں تاکہ جلدی پک جائے اور غذائیت ضائع نہ ہو) 10 منٹ پکائیں۔

جب بالکل گھل مل جائے تو اس کوچھان کر نکال لیں ۔

دال پانی تیار ہے۔

یہ چھنا ہوا پانی بچے کے لئے بہترین غذا ہے۔

چھ ماہ یا اس سے زیادہ عمر کے بچے کو دال کا پانی دیا جا سکتا ہے۔ اس سے بچے کو غذائیت بھی ملے گی پیٹ بھی بھرے گا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version