17 جولائی کو سیاسی منظر بدل جائیگا، شیخ رشید

بلاول بھٹو کیخلاف غیراخلاقی الفاظ کا استعمال، شیخ رشید پر کراچی میں مقدمہ درج
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ17 جولائی کو سیاسی منظر بدل جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران ریاض کی رہائی ہوگی، عمران ریاض خان عید اپنے گھر کریں گے، یہ حکومت جن کو بھی پکڑے گی وہ لیڈر بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کم ظرف اور کم عقل حکومت ہے، ذہنی پستی کا شکار ہے، حکومت نے اپنی کم عقلی میں عمران ریاض کو لیڈر بنا دیا ہے، عمران ریاض جرات مند صحافی ہیں، قوم انکے ساتھ کھڑی ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم انکی شکل دیکھنے کو بھی تیار نہیں، اس حکومت نے مویشی منڈیوں کا کیا حال کر دیا ہے، قربانی کیلئے جانور لینے گیا وہاں خریدار نہیں تھے، مویشی منڈی کا جس نے ٹھیکہ لیا ہے وہ بھی میرے آگے رو رہا تھا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کہنے لگا میری ہی پریشانی کا ذکر کر دیں، میں کس کس کا ذکر کروں سارا ملک ہی امپورٹڈ چوروں کے ہاتھ لگ گیا ہے، 17 جولائی کو سیاسی منظر بدل جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

