چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا ایران کا سرکاری دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی جانب سے ایران کا سرکاری دورہ کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ ایران کے دوران جنرل ندیم رضا کی ایران کے صدر سید ابراہیم ساداتی سے ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس ملاقات کے دوران خطے کے سیکیورٹی ماحول، دو طرفہ سیکیورٹی و دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس ملاقات میں دونوں جانب سے بامعنی،دیرپا سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے آغاز کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایران کے سرکاری دورے کے دوران جنرل ندیم رضا کی ایرانی وزیر دفاع،چیف آف جنرل اسٹاف، اسلامی انقلابی گارڈ کے سربراہ، ایران کی بحری و فضائی افواج کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاک ایران فوجی روابط کے فروغ پر بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مشترکہ سرحدیں یقینی طور پر امن و دوستی کی سرحدیں ہونی چاہیے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر ایران کی فوجی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کو سراہا اور ساتھ ہی ایرانی قیادت نے دہشت گردی کی جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر میں جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

