Advertisement

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مقدر میں شکست تھی، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ-وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مقدر میں شکست تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی زیدی نے ٹوئٹ کیا حیدرآباد میں پی پی نے بندے کھڑے نہیں کیے، بندے کھڑے نہ کرنے کی وجہ سے پیپلزپارٹی نے الیکشن ملتوی کرائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے160 یونین کمیٹیز میں امیدوار کھڑے کیے،3 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، 157 میں سے 30 یونین کمیٹیز پر پی پی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مقدر میں شکست تھی، حیدرآباد میں سب سے زیادہ امیدوار پی پی نے کھڑے کیے، بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں عوام نے پی پی کو کامیاب کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پی پی نے پہلے ہی کہا تھا الیکشن کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے، پیپلزپارٹی نے کہا تھا الیکشن شیڈول کے مطابق ہونے چاہئیں، انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نے اپنی لاعلمی کا ملبہ پی پی پر ڈال دیا، پی ٹی آئی نے کہا پیپلزپارٹی نے الیکشن ملتوی کرائے، بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کے بعد الزامات لگائے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version