Advertisement

طوفانی بارشوں کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی

چھت چھت

چھت

  طوفانی بارشوں کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ علی پور میں  تھانہ صدر کی حدود بستی ڈھنڈھ والا میں پیش آیا ، جہاں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 36 سالہ محمد جاوید، 32 سالہ شفعو بی بی ، 15 سالہ شمائلہ بی بی،05 سالہ سمیرا بی بی اور 8 سالہ محمد نعیم شامل ہیں۔

 ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو چھت کے ملبے سے نکال کر طبعی امداد فراہم کر کے ٹی ایچ کیو علی پور منتقل کیا جارہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل ہی کراچی کے علاقے مچھر کالونی سراجی چوک بابری مسجد کے قریب بھی مکان کی چھت گرنے سے 03 خواتین جاں بحق جبکہ 2 خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق خواتین کی شناخت 30 سالہ رشیدہ بی بی، 18 سالہ یاسمین اور 14 سالہ آمنہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں ڈاکٹر نور عالم کی 14 سالہ بیٹی انوری اور 22 سالہ خاتون شنواری زوجہ یونس شامل تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version