حکومت کراچی کی عوام کے ساتھ فراڈ کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے جھوٹ بولا اور یہ حکومت بھی کراچی کےساتھ فراڈ کررہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کراچی کیلئے پیکجز کا اعلان کیا، سب جھوٹ ہے، تمام حکومتیں کراچی سے متعلق جھوٹ بول رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گڈاپ میں ہائی وے پر پانی آگیا، سسٹم موجود نہیں، کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرکے کام کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں سیوریج کا کوئی نظام نہیں، بارش کا پانی نکالنے کا سسٹم نہیں، نالوں کی صفائی کے نام کے پیسے کھالیے گئے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سب کے الیکٹرک کو فائدہ پہنچانے کیلئے بولتے ہیں، کراچی کے لوگ سڑکوں پر کرنٹ لگنے سے مررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافہ نہیں ہونا چاہیے، پچھلےسال کےمقابلےمیں 42فیصد ٹیکس کراچی نے جمع کرایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News