کیا آپ نے بلیک چیز پیزا کھایا ہے؟

آج کے دور میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ کسی نے پیزا نہیں کھایا ہو لیکن اب پیزا کی ایک اور نئی قسم متعارف کروا دی گئی ہے۔
ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع ایک کیفے نے پیزا کی ایک اور نئی قسم تیار کر لی ہے، جسے پیزا بائی انجینئرز کہتے ہیں۔
اس نئی قسم کو تیار کرنے کے لیے بلیک چیز کا استعمال کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈش کا نام بلیک ہول پیزا ہے اور اس کی قیمت 445 بھارتی روپے ہے اس پیزا کرسٹ کا رنگ قدرتی کالا ہے اور کوئی مصنوعی مادہ استعمال نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر 5 دن پہلے ایک صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ انڈیا کا پہلا بلیک چیز پیزا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

