Advertisement

پشاور، گاڑی سے 800 کلو سے زائد مضر صحت کلیجی برآمد

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں موٹروے ٹول پلازے کے قریب ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے 800 کلو سے زائد مضر صحت کلیجی برآمد کر لی ہے۔

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور اور مردان میں کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں پشاور میں گاڑی سے 800 کلو سے زائد مضر صحت کلیجی اور چکن گوشت برآمد کرلیا گیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مضر صحت گوشت ضبط کرکے مالکان پر جرمانے عائد کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب مردان میں قصائی دکان سے مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا اور دکان سیل کر کے مالکان پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مضر صحت گوشت پر ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ مردان میں دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر دو ڈیری شاپس بھی سیل کردی گئی ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مزید بتایا کہ شیر گڑھ مردان میں بدتر صفائی پر غیر معیاری جوس تیار کرنے والے دو یونٹس کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version