Advertisement

پی ٹی آئی شہر میں لسانی فساد کرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، امتیاز شیخ

امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی اور حیدرآباد میں لسانی فساد کرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے پاس کے پی کے عوام کی دادرسی کے لیے وقت نہیں ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے عوام شدید طوفانی بارشوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی، کے عوام کا پیسہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات پر لگایا جارہا ہے، پنجاب کے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم میں بھی کے پی کا پیسہ چوری کرکے لگایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پیپلز پارٹی کا تھا،ہے اور ہمیشہ رہے گا، پی ٹی آئی کا سندھ پر قبضے کا خواب ”بلی کو خواب میں چھچڑے“والا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک طرف سیاسی بونے اپنا قد اونچا کرنے کے لیے آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں اور دوسری طرف تحریک انتشار کے رہنماء ریاست اور ریاستی اداروں کو کھلم کھلا بلیک میل کررہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی انتشار اور انارکی پھیلانے کا ذمیدار عمران خان ہے جو ملکی سلامتی اور معیشت کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version