Advertisement

میرے گھر سے مشکوک وائس ریکارڈ ڈیوائس نکلی ہے، شیریں مزاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ میرے گھر سے مشکوک وائس ریکارڈ ڈیوائس نکلی ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالت یہ ہیں کہ اب بیڈروم میں بھی پرائیویسی نہیں رکھی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر سے بھی کچھ دن قبل ڈیوائس برآمد ہو تھی، میرے گھر سے بھی مشکوک ڈیوائس نکلی ہے، یہ ڈیوائس میرے کمرے کی ٹیبل سے نکلی ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ یہ ڈیوائس وائس ریکارڈ ہے، یہ ڈیوائس امریکی ماڈل کی ہے، پی ٹی آئی والوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، کچھ بھی کرلیں ہم چپ نہیں ہوں گے، نیوٹرلز قانون کے دائرے میں رہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے، کوئی صحافی بولتا ہے تو اسکے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی جاتی ہے، میرے خلاف چار مقدمات دائر کیے گئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گھر کے ملازم عارضی طور پر ہوتے ہیں، گھر ملازم کو دھمکیاں دی گئی کہ بیٹے کو مار دینگے، ایسے بیہودہ کاموں کیلئے غریب طبقے کو استعمال کرتے ہیں، معلوم نہیں کہ وہ میرے بیڈ روم سے کیا انفارمیشن لینا چاہ رہے تھے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پارٹ ٹائم کام کرنے والے ملازمین کو تھریٹ کیا گیا کہ آپ کے بچوں کو مار دیں گے، ہم نے ان سے تین سے چار گھنٹے تحقیقات کی پھر سب کچھ پتا لگا، کوئی ایسا قانون نہیں ہے جس سے ان کو روکا جائے۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، ساری ایجنسیاں کو قانون کے دائرہ میں لایا جائے، لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے تشدد کیا جاتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کروں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version