خلا میں چھوٹے شہاب ثاقب جیمز ویب اسپیس سے ٹکرا گئے

خلا میں گھومتے چھوٹے شہاب ثاقب دنیا کی سب سے طاقت وراورمہنگی ترین خلائی دوربین جیمزویب اسپیس سے ٹکڑا گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اس کے شیشوں پر مشتمل پینلزکوناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
ناسا کی جانب سے جاری ہونے والی دستاویزات کے مطابق کسی بھی خلائی جہازکی طرح، اس خلائی دوربین نے چھوٹے شہابیوں کا سامنا کیا ہے اوراس کے سینسرزنے اس ٹکراؤ کے نتیجے میں خلا ئی دوربین کے بنیادی شیشوں کے پینل پر6 خرابیوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ اس تصادم میں جیمزویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے اس پینل کونقصان پہنچا ہے جسے وہ خلائی وسعتوں کی کھوج کے لیے استعمال کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیمز ویب دوربین کی اوّلین رنگین تصاویرمیں اربوں سال پرانی کہکشائیں عیاں
جیمزویب کوپہنچنے والے نقصان کے بارے میں ناسا کا کہنا ہے کہ ہرشہابیے نے متاثرہ آئینے کے بیرونی حصے (ویو فرنٹ) کونقصان پہنچایا جسے ویوفرنٹ سینسنگ کے دوران ناپا جاتا ہے۔
ناساکی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق جیمزویب کوپہنچنے والے کچھ نقصانات کوناسا کے ڈیٹا پرموجود ریاضیاتی ترتیب سے درست کیا جاسکتا ہے۔
تاہم 22 سے 24 مئی کوٹکرانے والے شہاب ثاقب سے اس کے سیگمنٹ 3 کوناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
خوش قسمتی سے، اس نقصان سے جیمزویب کی کارکردگی پرکوئی خاص فرق نہیں پڑے گا اورٹیلی اسکوپ اپنی توقع سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے تاہم، اس سے جمع ہونے والے ڈیٹا کی درستگی میں تھوڑی کمی واقع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:جیمز ویب زمین سے لاکھوں میل دور اپنی منزل پر پہنچ گئی
یہ تبدیلی خاص طورپراس بات پراثراندازنہیں ہے کہ ٹیلی اسکوپ مجموعی طورپرکیسے کام کرتی ہے- NASA نے کہا ہے کہ اس کی کارکردگی توقعات سے بڑھ رہی ہے- لیکن یہ بنیادی طورپرجمع کیے گئے ڈیٹا کی درستگی کوکم کرتی ہے۔
گزشتہ دنوں جیمزویب سے کائنات کی اب تک کی سب سے واضح اورتفصیلی تصاویرزمین پربھی بھیجی تھی، جس نے فلکیات سے دلچسپی رکھنے والے افراد کوحیرت سے دنگ کردیا تھا۔
دس ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والی اس خلائی دوربین کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرموجود دوربین ہبل کا جانشین سمجھا جا رہا ہے۔ اوراسے گزشتہ سال دسمبر 25 دسمبرکو فرینچ گیانا میں قائم یورپ کے خلائی اڈے سے کائنات کے کے کے پوشیدہ رازوں کی کھوج کے لیے سفر پر روانہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جیمزویب اسپیس کے بارے میں ماہرینِ فلکیات کا کہنا تھا کہ اس سے حاصل ہونے والے مشاہدات اور تصاویرسے علمِ فلکیات کا چہرہ ہمیشہ کے لیے بدل جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

