Advertisement

کرغزستان اور پاکستان دوستی کے خوشگوار رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، رانا تنویر حسین

رانا تنویر حسین

رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کرغزستان اور پاکستان دوستی کے خوشگوار رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کرغزستان کے سفیر توتوئیف اولان بیک اسانکولووچ نے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

رانا تنویر حسین نے کرغز جمہوریہ کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کرغز جمہوریہ کو موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ تعاون کو یقینی بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون سے پاکستان اور کرغز جمہوریہ کو بہت زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے۔

 وفاقی وزیر تعلیم نے کر غز سفیر سے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے حوالے سے طلبہ کو ہنر مند بنانے اور علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کرغز جمہوریہ کے وزیر تعلیم کو تعلیم کے حوالے سے دوطرفہ تبادلہ بڑھانے کی دعوت دی جبکہ وفاقی وزیرتعلیم نے اساتذہ اور طلباءکے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا خیرمقدم کیا۔

 رانا تنویر حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نمایاں امکانات موجود ہیں، پاکستان انجینئرنگ میں کرغز جمہوریہ کی مہارت سے سیکھ سکتا ہے جبکہ کرغز جمہوریہ تعلیمی تحقیق کے حوالے سے پاکستان سے سیکھ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوریہ کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے، جمہوریہ کرغزستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کے بے پناہ امکانات ہیں۔

  وفاقی وزیر نے کہا کہ کرغزستان اور پاکستان احترام اور دوستی کے خوشگوار رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،کرغزستان اور پاکستان کے عوام طویل عرصے سے قریبی ثقافتی اور روحانی تعلقات رکھتے ہیں۔

رانا تنویر حسین نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے قائم تعلقات کو سیاسی، اقتصادی اور تعلیم کے شعبوں میں مزید بڑھایا جا سکتا ہے تاکہ دونوں ممالک کو مزید قریب لایا جا سکے۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے پاکستان کے طلباء کو ایڈجسٹ کرنے کے حوالے سے  کہا کہ موجودہ حکومت پبلک ایجوکیشن سیکٹر کو آگے بڑھانے کو بہت زیادہ اہمیت د یتی ہے۔

Advertisement

ملاقات میں سیکرٹری وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ناہید ایس درانی نے بھی موجود تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version