Advertisement

گوری خان کن بالی ووڈ ہیروز کی مداح ہیں، شاہ رخ نے خود ہی بتادیا

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے 25 اکتوبر 1991 میں شادی کی تھی، ان کی شادی کو 31 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

گوری خان صرف سپر اسٹار  شاہ رخ کی بیوی کے نام سے ہی نہیں پہچانی جاتی بلکہ ان کی خود اپنی الگ شناخت بھی ہے، وہ ایک نامور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور اس فیلڈ میں ایک مقام حاصل کر چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ گوری کو سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری زیادہ پسند ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

ایک بھارتی ٹی وی کے پروگرام کے اس کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان  نےشاہ رخ سے کہا کہ ‘میں نے ایک جگہ آپ کی بیوی کا بیان پڑھا تھا، انہوں نے کہا کہ انہیں آپ سے زیادہ سنجے اور عامر کی اداکاری پسند ہے’۔

اس پر سپر اسٹار نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ‘میری بیوی کو سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری زیادہ پسند ہے، وہ سمجھتی ہے کہ میں اوور ایکٹنگ کرتا ہوں، بہت زیادہ ہاتھ پاؤں ہلاتا ہوں۔

Advertisement

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پہلی فلم ’’دیوانہ‘‘ آج سے 30 برس قبل 25 جون 1992 کو ریلیز ہوئی تھی۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version