Advertisement

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یوم شہادت پر پروقار تقریب کا انعقاد

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یوم شہادت پر آبائی علاقے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کے 23 واں یوم شہادت کے موقع پر آبائی علاقے صوابی میں آخری آرام گاہ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں آئی جی ایف سی میجر جنرل عادل یامین نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی  اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا  جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں  سول اور عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Advertisement

خیال رہے کہ کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کا 23واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970 میں خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پیدا ہوئے۔

1999 میں لائن آف کنٹرول پر کارگل تنازعہ کے دوران، وہ جرات کی علامت بن کر ابھرے اور گلٹرے میں 17,000 فٹ کی بلندی پر پانچ اسٹریٹجک پوسٹوں کا دفاع کرتے ہوئے ہندوستانی افواج کو بھاری نقصان پہنچایا۔

کیپٹن کرنل شیر خان آج کے دن 1999 میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے اور انہیں ملک کے سب سے بڑے بہادری اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version