حکومت کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پورا فائدہ اٹھانا چاہیے، شوکت ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پورا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے جاری کردہ بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ عالمی خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 44 روپے فی لیٹر کی کمی کی ضمانت دیتی ہے۔
The recent decline in intl crude prices warrants a reduction of Rs 44/ litre in both the petrol and diesel prices. Let's not play politics with the people and pass on the entire benefit on the present price of Brent at $97/barrel.
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) July 14, 2022
سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ سیاست نہ کریں، برینٹ آئل کی موجودہ قیمت $97 فی بیرل ہے جس کا پورا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ برائے مہربانی روس سے رعایتی تیل حاصل کریں، پیٹرولیم مصنوعات میں مزید 38 روپے تک کمی کی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت 6.65 ڈالر فی بیرل یعنی 5.59 فیصد کم ہوکر 106.85 ڈالر پر آگئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 5.65 ڈالر یعنی 5.2 فیصد کم ہوکر 102.78 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

