Advertisement

حمزہ شہباز جعلی وزیراعلیٰ ہیں، فرخ حبیب

فرخ حبیب

پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کیخلاف سراپااحتجاج ہے، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف جعلی وزیراعلیٰ ہیں۔

فرخ حبیب نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے ہمیشہ گود میں بیٹھ کر فیڈر پیتے رہے، ان کے رونے کی آوازیں مریخ تک جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے انوکھے لاڈلے ہیں، پنجاب ہاتھ سے نکلا تو انکی دھونس، دھمکیاں ختم ہوجائیں گی، ان کی ساری تاریخ عدلیہ پر دباؤ اور حملوں سے بھری پڑی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئٹہ بینچ بریف کیس، مرضی کے فیصلوں کا حکم دینا انکا کام ہے، شہباز شریف اور فسادی رانی 2سال سے ضمانت پر ہیں، انہیں عدالتوں سے ریلیف ملے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ مرضی کے فیصلے نہ آئیں توعدلیہ بری ہوجاتی ہے، یہ چاہتے ہیں ہمیشہ لاڈلے رہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز شریف جعلی وزیراعلیٰ ہیں، ڈپٹی اسپیکر چابی والا لاٹو ہے۔

دوسری جانب فرخ حبیب نے ایک بار پھر شفاف الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نالائق اعظم شہباز شریف نے 100 دن میں ایسی تباہی کردی ہے کہ ملک کے اثاثے بیچنے پر آگئے ہیں، سازش کے تحت چوسنی لیکر اقتدار میں تو بٹھا دیا گیا، لیکن اب ملک کیسے چلانا ہے وہ اس نالائق اعظم کو کون سکھائے؟ فوری صاف شفاف الیکشن کرواؤ اور ملک کو ان نااہل نکموں، چوروں سے نجات دلواؤ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version