Advertisement

کے الیکٹرک لوڈ منیجمنٹ پروگرام میں بہتری لانے کی کوشش کرے، وزیر توانائی کی ہدایت

وزیر توانائی کی ہدایت

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ لوڈ منیجمنٹ پروگرام میں مذید بہتری لانے کی کوشش کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے کے الیکٹرک کے سی ای او کا رابطہ ہوا ہے جس دوران شہر میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے متعلق بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنے مساٸل کا حل نہیں ہیں لیکن ہمارا مقصد کراچی کے عوام کو ریلیف دلانا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے ملنے والی بجلی میں کمی پر وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کردیا ہے، وفاقی حکومت سے بات کرکے مسلۓ کا جلدازجلد حل نکالا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے شکایتی مراکز کو ایکٹو رکھے۔

Advertisement

اس موقع پر سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ غیر اعلانیہ اور رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ میں واضع کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کو ملنے والی بجلی میں 200 میگاواٹ کی مذید کمی کردی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ کو وزیر توانائی امتیاز شیخ نے خط لکھا تھا، خط میں وزیر اعلیٰ سندھ کو امتیاز شیخ نے کے الیکٹرک کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 امتیاز شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو کے الیکٹرک افسران، سندھ حکومت اور اراکین اسمبلی کے اجلاس کی تحریری رپورٹ پیش کردی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان سے گزارش کی جائے کہ این ٹی ڈی سی کو فوری 200 میگا واٹ بجلی اضافے کا حکم دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی ایل کو ہدایات دی جائیں کہ کراچی کے لئے رات کے وقت گیس سپلائی کا پریشر 40 ایم ایم بی ٹی یو مزید بڑھائے، کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے مابین واجبات ادائیگی مسئلے کے حل کے لئے وزیر اعظم اور وفاقی حکومت اقدامات کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version