Advertisement

پنجاب میں غیر آئینی و قانونی حکومت اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے، چوہدری پرویزالہٰی

پرویزالہٰی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر آئینی و قانونی حکومت اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر واثق قیوم عباسی کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی محاذ پر مسلسل کامیابیوں پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں، نیت نیک اور ارادے پختہ ہوں تو اللہ تعالیٰ کامیابیاں عطا کرتا ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ اپوزیشن نے یقینی شکست کے ڈر سے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے، پنجاب میں غیر آئینی و غیر قانونی حکومت اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔

  وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پے در پے شکست اپوزیشن کے لیے نوشتہ دیوار ہے، امید ہے کہ نوجوان نومنتخب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی پنجاب اسمبلی کی تابندہ روایات کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

Advertisement

  پی ٹی آئی کی پنجاب میں ایک اور کامیابی؛ واثق قیوم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی تھی، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات مامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اب وہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا تھا لیکن ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار علی حیدر گیلانی کی جانب سے کاغذات جمع نہ کرائے جاسکے جس کی وجہ سے علی حیدر گیلانی انتخاب کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد واثق قیوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تحریک انصاف کے پاس ہے، امپورٹڈ حکومت نے بڑے دعوے کیے تھے عوام نے ان کا علاج کردیا ہے، اب ہمارا رخ وفاقی حکومت کی جانب ہے، ہماری کامیابیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version