دعا زہرا کیس؛ عدالت کا پولیس کو تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم

فائل
دعا زہرا کیس میں عدالت نے پولیس حکام کو تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کیس میں تفتیش افسر کی تبدیلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست منظورکرتے ہوئے پولیس حکام کو تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ایڈیشنل آئی جی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو قابل افسر مقرر کرنے کا حکم بھی دیا۔
ماتحت عدالت نے درخواست کو صنفی تشدد سے متعلق عدالت منتقل کرنے کا ریفرنس سیشن عدالت کو بھیجا تھا۔
دعا کے والد مہدی کاظمی نے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی استدعا کی تھی۔ درخواست میں تفتیشی افسر پرعدم اعتماد کرتے ہوئے نیا تفتیشی افسر مقررکرنے کی استدعا کی تھی۔
دعا زہرا مبینہ اغوا کیس کی تفتیش اے وی سی سی کے ڈی ایس پی شوکت شاہانی کررہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

