Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد کی واثق قیوم کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد

یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے واثق قیوم کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ واثق قیوم کو بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے مسلسل کامیابیوں کا سہرا ثابت قدم رہنے والے پی ٹی آئی  کارکنان  کو جاتا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں عمران خان کے بیانیے کی جیت ہوئی اور امپورٹڈ حکمران اتحاد کو بدترین شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران اتحاد شکست کے خوف سے  ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات سے بھاگ گئے، رونا دھونا، شور مچانا ن لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کا مقدر بن چکا ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی کی پنجاب میں ایک اور کامیابی؛ واثق قیوم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی نشست خالی تھی، پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات مامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اب وہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا تھا لیکن ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار علی حیدر گیلانی کی جانب سے کاغذات جمع نہ کرائے جاسکے جس کی وجہ سے علی حیدر گیلانی انتخاب کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد واثق قیوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تحریک انصاف کے پاس ہے، امپورٹڈ حکومت نے بڑے دعوے کیے تھے عوام نے ان کا علاج کردیا ہے، اب ہمارا رخ وفاقی حکومت کی جانب ہے، ہماری کامیابیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version