شہبازشریف صرف اسلام آباد کے وزیراعظم ہیں، پرویز خٹک

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ پرویز خٹک نے بڑا سرپرائز دے دیا
پرویز خٹک نے کہا ہے کہ شہبازشریف صرف اسلام آباد کے وزیراعظم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئررہنما اور سابق وزیر دفاع پرویزخٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس حکومت کرنے کا کوئی جواز نہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ مٹھایاں باٹنے والے اب عدلیہ اوراداروں پروار کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف صرف اسلام آباد کے وزیراعظم ہیں جبکہ نواز شریف اور آصف زرداری کا گٹھ جوڑ زیادہ دن نہیں چل سکے گا۔
سابق وزیر دفاع پرویزخٹک کا مزید کہنا تھا کہ فوری نگراں حکومت قائم کرکے انتخابات کا اعلان کریں، ان کو لانے والے بھی اب ان سے بھاگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News