Advertisement

پی ٹی آئی کے کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونگے، منظور وسان

منظور وسان

پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونگے۔

منظور وسان نے سندھ ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم اور خطرناک دن ہیں ، آج سے عمران خان کی پوزیشن کم ہوتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب ضمنی الیکشن ہوں گے عمران خان ہارے گا نواز لیگ والے اکثر جیتیں گے، الیکشن 2023 میں ہوں بڑی بڑی اہم شخصیات عمران خان کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کے کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوں گے، کرپشن کے جن الزامات میں دوسروں کو پھنسا جاتا تھا اب حقیقت سامنے آئے گی۔

منظور وسان نے کہا کہ میں اس نیب کی ترمیم کی حمایت نہیں کرتا اور نا ہی میرا کیس اس ترمیم کے ساتھ ہے، کاش تھوڑی دیر بعد ترمیم ہوتی ہم بھی اثاثہ جات کے کیس بناتے یہ جواب دیتے تو خوشی ہوتی۔

Advertisement

مشیر زراعت منظور وسان نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے الیکشن کے بعد خود عمران خان بیگم کے ساتھ باہر چلے جائیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیرداخلہ سندھ منظوروسان کی ضمانت میں توسیع کردی۔

 سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق نیب انکوئری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version