فلم کے تمام اسٹنٹس فہد مصطفیٰ نے خود کیے؟

عید الاضحیٰ کے موقع پر اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ بھی ریلیز ہوئی جو کہ شائقین کو پسند آ رہی ہے۔
عید پر ریلیز کی گئی تین پاکستانی فلموں لندن نہیں جاؤں گا، قائد اعظم زندہ باد اور لفنگے کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کمائی میں ہمایوں سعید کی فلم نے فہد مصطفیٰ کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فلم قائداعظم زندہ باد میں بہت ساری چیزیں نئی ہیں جیساکہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کا پہلی بار ایک ساتھ نظر آنا ، فلم میں ایسے ایفکیٹس کا استعمال جو ہم باہر کی فلموں میں دیکھتے ہیں اور ہیرو فہد مصطفی کے اسٹنٹس جو کہ انہوں نے خود کئے۔
اس حوالے سے فلم کی پروڈیوسر اور مصنفہ فضا علی مرزا کا کہنا ہےکہ فہد مصطفیٰ نہایت ہی پروفیشنل اداکار ہیں انہوں نے فلم میں جتنے بھی اسٹنٹس تھے خود کئے ان کے پاس چوائس تھی کہ ان کی جگہ ان اسٹنٹس کو ڈوپلیکیٹ کر لے لیکن انہوں نے منع کر دیا اور کہا کہ نہیں میں خود کروں گا۔
فلم پروڈیوسر نے مزید کہاکہ بعض سینز تو بہت مشکل تھے لیکن فہد مصطفیٰ نے مہارت کے ساتھ کئے۔
انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ہم نے اسپیشل ایفیکیٹس لگانے کےلئے اس کام میں مہارت رکھنے والی دو تین مختلف ٹیموں کو ہائر کیا، جہاز والے سین کے دوران فہد مصطفیٰ کو کرین کے ساتھ اوپر لٹکایا گیا اور وہ کافی دیر تک لٹکے رہے، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ انہیں بہت دقت ہو رہی ہے انہیں نیچے اتار دیا جائے۔
فضا علی مرزا نے کہا کہ فہد مصطفیٰ نے پروفیشنل ہونے کا مظاہرہ کیا، اسی طرح سے ماہرہ خان نے بھی دسمبر کی سردیوں میں ساڑھی پہن کر لوٹا رے گانا شوٹ کروایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

