Advertisement

سائفر کمیونیکیشن وزیر خارجہ سے چھپائے جانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے، عاصم افتخار

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سائفر کمیونیکیشن وزیر خارجہ سے چھپائے جانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن سفارت خانے سے موصول شدہ سائفر کمیونیکیشن وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے چھپائے جانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دفتر خارجہ پیشہ ورانہ بنیادوں پر کام کرتا ہے، دفترخارجہ کے کام پر شکوک و شبہات کا اظہار کرنا نقصان دہ ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان

حکام وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا دورہ 21 سے 23 جولائی کو ہو گا، یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔

Advertisement

حکام وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایس سی او کے موجودہ سیکرٹری جنرل ایس سی او کے وزارتی اجلاس سے قبل پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، دورہ پاکستان کے دوران ایس سی او کے سیکرٹری جنرل وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔

حکام وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیکرٹری جنرل چین کے سابق وزیر خارجہ اور سینئر سفارتکار ہیں، سیکرٹری جنرل پاکستان کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات بھی کریں گے،  ایس سی او سیکرٹری جنرل دورہ میں آئی ایس ایس آئی میں لیکچر بھی دیں گے۔

یاد رہے کہ ایس سی او وزراء خارجہ اجلاس 28 اور29 جولائی کو تاشقند میں منعقد ہو گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version