میری گرفتاری کو ہائی کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کو ہائی کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل جو مجھے گرفتار کیا گیا ہائی کورٹ نے گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی، مجھے پنجاب پولیس نے اغوا کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں سندھ اسمبلی کا نمائندہ ہونے کے ناطے پنجاب اسمبلی دیکھنے آیا ہوں، تاریخ میں پولیس کو اسمبلی کے اندر نہیں دیکھا جس طرح پنجاب اسمبلی میں حمزہ نے پولیس بلائی گئی، انہوں نے اسمبلی کے تقدس کو پامال کیا۔
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ عوام ان کے پاس رہی نہیں پولیس کے ذریعے یہ حکومت چلانا چاہتے ہیں، 17 جولائی کو ککڑی زبحہ ہونے والی ہے، سب کو مبارک ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رات گئے لاہور کے نجی ہوٹل سے حراست میں لے لیا گیا جبکہ پولیس نے تاحال ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
حلیم عادل شیخ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اس بیان پر پولیس کی تاحال تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
دوسری جانب سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کہیں ظاہر نہیں کی جارہی۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سندھ حکومت کے جرائم پیشہ افراد نے انہیں اغوا کیا ہے، کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

