Advertisement

پورا نظام کرپشن زدہ ہو کر رہ گیا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پورا نظام کرپشن زدہ ہوکر رہ گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے نارتھ ناظم آباد میں الخدمت اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ کیا اور کہا کہ شہریوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، الخدمت اجتماعی قربانی مراکز سے ملنے والی کھالوں سے مستحق افراد کی مدد کرتے ہیں۔

دورے کے دوران نعیم الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی ٹیم ہے جو بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی ٹیم ہے، الخدمت کے یہ کارکنان عوامی خدمت میں ہر حالات میں کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر کی صورتحال خراب ہے، مرتضیٰ وہاب وہاں جاتے ہیں جہاں پانی کی نکاسی ہوجاتی ہے، پانچ ہزار سٹی وارڈن کہاں ہیں، گھوسٹ ملازمین کی بھرمار ہے

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورا نظام کرپشن زدہ ہوکر رہ گیا ہے، سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہیں ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے لوگوں کی خرید وفروخت کررہے ہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ ایک بارش نے دعوں کی قلعی کھول دی ہے، شہر کے دعویداروں کے ایم این اے فنڈ سے ہونے والے کام بھی بارش کے پانی میں بہہ گئے۔

نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ترقی کاسفر وہیں سے شروع کریں جہاں سے نعمت اللہ خان نے چھوڑا تھا، پی پی پی اور ایم کیو ایم نہ پہلے کام کیا نہ اب کریں گے، صفر جمع صفر، صفر ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے عملہ کو پیپلزپارٹی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے، سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، انتخابات کے امن و امان کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version