Advertisement

عمران خان ضمنی انتخابات میں شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، فیصل کریم

پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈا چھوڑ کر ہمارے ساتھ آئیں، فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈا چھوڑ کر ہمارے ساتھ آئیں، فیصل کریم کنڈی

 ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، ان کا سارا زور گوگی بچاؤ مہم پر ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان منتخب وزیر آعظم ہوتے تو عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کرتے لیکن عدم اعتماد کی تحریک سے ڈر کر عمران خان دم دبا کر بھاگے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیازی صاحب تمہیں قومی اسمبلی کے ذریعے آصف علی زرداری نے بھگایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے فیصل آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج آپ سب کو اتنی تعداد میں یہاں آنے کا سلام بھی کرتا ہوں اور اس عزت افزائی کا شکریہ بھی کرتا ہوں۔

Advertisement

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان علی افضل انشا اللہ اتوار یعنی 17 تاریخ کو ہی یہ میچ جیت جائیں گے، سب کو اس بات کی مبارک باد میں پہلے سے ہی دے دوں ، میں جب سے فیصل آباد میں اترا ہوں، سارا راستہ مجھے لوگ سڑکوں پر نظر آئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف 5 سال کا تھا جب میں پیدا ہوا، میں نے اس ملک کی ساری اونچ نیچ دیکھی ہیں، جو آج اللہ نے میری قوم میں شعور پیدا کیا، میں آج پورے وسوک سے کہتا ہوں کہ اس ملک کی 75 سالا تاریخ میں کبھی بھی قوم اتنی بیدار نہیں تھی جتنی آج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version