Advertisement

ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے، میاں جاوید لطیف

میاں جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج مسلم لیگ ن تسلیم کرتی ہے لیکن حقائق عوام کے سامنے لائیں گے کہ ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے  اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عدم اعتماد سے قومی حکومت بنائی اس کا ایک ایجنڈا مقصد تھاکہ معیشت کو سہارا دیاجائے کہیں ڈیفالٹ نہ کر جائے لیکن آج جو حالات ہیں وہ بدترین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں سے غلطیاں ہوئیں اس کا مداوا کرنا ناگزیر ہے اس کا ملبہ نہیں اٹھائیں گے، نوازشریف کو پورا کا پورا سچ قوم کے سامنے رکھنا چاہئیے اور جب حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے تو آئندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس نے اداروں کے لوگوں کے نام لے لے کر باتیں کیں ان کو قبل از وقت ضمانت دی گئی لیکن نوازشریف بات کرتا تو اس پر میڈیا بلیک آئوٹ کیاگیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی قربانی دی تاکہ نظام بہتر ہوجائے اور جس شخص نے بیس سال بے پناہ جیلیں ازیتیں کاٹیں ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا سی پیک دیا تو تاحیات نااہل کر دیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہے بند کمروں میں ججز اور جرنیل فیصلے کرتے ہیں تو کیا یہ فیصلے نوازشریف اور مریم نوازشریف کے خلاف فیصلے نہیں آئے، جو کہتا رہا کہ پاکستان کا نیوکلئیر پروگرام غیر محفوظ ہاتھوں میں ہے آج وہ جیت گیا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ سابقہ حکومت کا کہنا تھا کہ انہیں دھمکی آمیز خط آئیں ہیں اور اگر آئے تھے تو آپ حکومت میں تھے آپ نے کیوں نہیں بتایا اور کیوں کوئی اقدام نہیں اٹھائے گئے؟

انہوں نے کہا کہ آپ بولتے ہیں کہ ہم پچھلی زیادتیوں کو بھلا کر ریاست کے لئے آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو کسی سے انتقام نہیں لینا یہ اچھی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شکست تسلیم کی لیکن آج حکومت ہار گئی نوازشریف کا نظریہ جیت گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version