Advertisement

کنگنا رناوت ’اندرا گاندھی‘ کے روپ میں، فلم ’ایمرجنسی‘ کا ٹیزر جاری

بالی ووڈ کی با صلاحیت اور متنا زعہ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

اس فلم میں کنگنا رناوٹ سابقہ بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں جنہیں میڈم کے بجائے ’سر‘ کہا جاتا تھا۔

فلم کے مختصر ٹیزر میں 1971 کا دور دکھایا گیا ہے جس میں اندرا گاندھی کیلئے سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کا فون آتا ہے جس میں ان کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی صدر رچرڈ نکسن انہیں ’سر‘ کے بجائے ’میڈم ‘کہہ کر مخاطب کر سکتے ہیں۔

کنگنا بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندرا گاندھی کے ہوبہو انداز میں ہاں کہتی ہیں۔ لیکن پھر اپنے سیکرٹری کو متوجہ کر کے کہتی ہیں کہ امریکی صدرکو کہہ دینا کہ ان کے دفتر میں ہر کوئی انہیں ’سر‘کہہ کر پکارتا ہے۔

Advertisement

یہ فلم اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے 1975 سے 1977 تک لگائی گئی ریاستی ایمرجنسی پر مبنی ایک پیریڈ ڈرامہ ہے۔

فلم ایمرجنسی کا ٹیزر دیکھیں:

واضح رہے کہ فلم ’ایمرجنسی‘ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ کنگنا رناوت اس فلم کی ہدایتکارہ بھی ہیں اور انہوں نے اس فلم کی ہدایت کاری کو ایک ’زبردست سفر‘قرار دیا ہے۔

بھارت کی سیاسی تاریخ پر مبنی یہ فلم ریلیز کب ہوگی اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم توقع کی جارہی ہے کہ اسے 2023 میں ریلیز کیا جائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version