Advertisement

سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر 14 سالہ لڑکی راجن پور سے بازیاب

عدالت

سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرپولیس نے مغویہ 14 سالہ لڑکی جویریہ کو پنجاب سے بازیاب کرا لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے چودہ سالہ جویریہ اور عبدالقدیر کو سٹی کورٹ کراچی جوڈیشنل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔

پولیس کے مطابق جویریہ کو چھ ماہ بعد راجن پور پنجاب سے بازیاب کرایا۔

لیاقت علی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے علاقے راجن پور سے جویریہ کو برآمد کرکے کراچی پہنچایا گیا۔

Advertisement

ایڈووکیٹ لیاقت علی نے کہا کہ پولیس نے جویریہ کے مبینہ شوہرملزم عبدالقدیر کو بھی گرفتار کرلیا۔

مغویہ جویریہ نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی تھی جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے جویریہ کو دارالامان بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو جویریہ کی عمر کے تعین کے لئے میڈیکل کرانے کا بھی حکم دیا۔

وکیل لیاقت علی کے مطابق ملزم عبدالقدیر کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے، اغوا کا مقدمہ شاہراہ نور جہاں تھانے میں درج ہوا۔ پولیس کےعدم تعاون پر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Advertisement

کانتا کماری قتل کیس

دوسری جانب پسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری قتل کیس میں جیل پولیس نے گرفتار ملزم آنند کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کردیا۔

استغاثہ کی جانب سے گواہان کا بیان عدالت میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ہم نے چار گواہان عدالت میں پیش کیے ہیں۔  واقعے کا مقدمہ تھانہ بغدادی میں درج ہے اور مقدمے میں مقتولہ کے شوہر آنند گرفتار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version