لگتا ہے کوویڈ یا ہار کا سیدھا اثر مریم بی بی کےدماغ پرہوا ہے، عالیہ حمزہ

عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کوویڈ یا ہار کا سیدھا اثر مریم بی بی کےدماغ پرہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے مریم صفدر کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کوویڈ یا ہار کا سیدھا اثر مریم بی بی کے دماغ پرہوا ہے۔20 میں سے 11 آزاد جیت کر آئے تھے وہ سارے کے سارے ن لیگ کا ٹکٹ لیکر ہار گئے، پی ٹی آئی کی 9 سیٹیں تھیں 15 جیتی ہیں 16ویں سیٹ ری کاؤنٹ پر ہے اور رہی بات 5 سیٹ کی تو تم گلی گلی کیوں رل رہی تھیں؟
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ 11 آزاد لوٹے آپ کا ٹکٹ لیکر ذلیل ورسوا ہوئے ہیں، جو ذلت آمیز شکست ن لیگ اور اتحادی چوروں کو ہوئی ہے شاید تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکیلا خان سب چوروں پر بھاری ہے، بی بی پی ٹی آئی کی فائل سے فارن فنڈنگ ہٹا کر ممنوعہ فنڈنگ لکھا جا چکا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کتاب ابھی کھلی پڑی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ تمام کا فیصلہ اکٹھا ہوگا۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ ویسے ہماری جیت میں آپکا خاص شکریہ بنتا ہے تین الیکشن کیمپین کیں اور تینوں کا رزلٹ تحریک انصاف کے حق میں آیا۔
تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان 23 میں سے 2 ن لیگ، کشمیر 2021ء 45 میں سے 6 ن لیگ، پنجاب 20 میں سے 4 ن لیگ کو دلوائی۔ ہم ہاتھ جوڑ کر ن لیگ سے استدعا کرتے عام انتخابات میں بھی مکمل تباہی کے لیے مریم صفدر کو موقع دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

