چوہدری پروز الٰہی نئے وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے، شیخ رشید کا دعویٰ

قومی سلامتی کی میٹنگ میں الیکشن بھی ایجنڈے میں ہونا چاہیے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری پروز الٰہی ہی پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہونگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کی ہے۔
رانا ثناء اللہ کی 5 MPA کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے۔ممبروں کا اٹھایا جانا اور خرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیگی۔چوہدری پروز الٰہی نئے وزیراعلی پنجاب ہونگے۔ڈالر 218، تباہ حال معیشت کی کسی کو فکر نہیں۔سیاسی استحکام نہ آیا تو جھاڑو پھر جائے گا
Advertisement— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 19, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں معیشت کا برا حال ہے اور یہ سب سیاسی کشمکش کے باعث ہورہا ہے لیکن سیاسی استحکام نہ آیا تو جھاڑو پھر جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ کی ایم پی ایز کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا کھلا ثبوت ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ممبروں کا اٹھایا جانا اور خرید و فروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا تھا کہ الیکشن والے دن پانچ لوگ اِدھر اُدھر ہوگئے تو پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے رہ جائیں گے اور اگر پارٹی اجازت دے تو پرویز الہیٰ کو آسانی سے وزیراعلیٰ نہیں بننے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

