کمسن طالب علم کا جادو دیکھ کر سب حیران، ویڈیو وائرل

بچے اکثر جادو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور جستجو میں لگ جاتے ہیں کہ یہ کیا ہوا انہیں بھی پتہ چلے لیکن یہاں تو ایک کمسن طالب علم نے اپنا جادو دکھا کر سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جس میں کمسن طالب علم کو جادو دکھاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں طالب علم اپنے ہم جماعتوں کے سامنے دو کنکریاں ایک ایک ہاتھ میں رکھتا ہے لیکن جب وہ ہاتھ اٹھاتا ہے تو دونوں کنکریاں جادوئی طور پر ایک ہی ہاتھ کے نیچے آجاتی ہے۔
طالب علم کے دوست اسے دوبارہ یہ کرتب دکھانے کا کہتے ہیں اور وہ مسکراتے ہوئے دوبارہ جادو دکھاتا ہے۔
ویڈیو ساحل اعظم نامی صارف نے انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
انسٹاگرام صارفین بچے کے جادو سے متاثر ہوئے اور اسے باصلاحیت قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

