’خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں استعمال کیے جارہے ہیں‘

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل اور ترقیاتی فنڈ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں استعمال کیے جارہے ہیں۔
امتیاز شیخ نے عمران خان کی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی حکومت کے خاتمے اور پنجاب کے ضمنی انتخاب میں متوقع شکست دیکھ کر ذہنی دیوالیہ پن کا شکار ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص 26 سال میں اپنی تقریر نہیں بدل سکا وہ ملک کی تقدیر کیا بدلے گا، ملک کا سب سے بڑا چور اور ڈاکو خود عمران خان ہے۔
وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ اپنی چوریوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دوسروں پر الزام تراشی عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل اور ترقیاتی فنڈ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں استعمال کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملک کے ساتھ جو سلوک کیا سوتیلے ماں باپ بھی نہیں کرتے۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ عمران خان سری لنکا کی معاشی پالیسیوں کو آٸیڈیل قرار دیتے تھے، سری لنکا کی معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد کرکے عمران نے ملک کو دیوالیہ پن کی حد تک پہنچادیا تھا۔
وزیر توانائی سندھ نے مزید کہا کہ 9 اپریل کو عمران خان کی حکومت کا خاتمہ نہ کیا جاتا تو خدانخواستہ پاکستان کا حشر سری لنکا سے بھی بدتر ہوجاتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News